پٹرولنگ پولیس نے لاکھوں روپے کا قیمتی مال مسروقہ برآمد کرلیا 206

پٹرولنگ پولیس نے لاکھوں روپے کا قیمتی مال مسروقہ برآمد کرلیا

 ایس ایس پی پیٹرولنگ حماد رضا قریشی کی زیرِ کمانڈ اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ سجاد محمد خاں ٹکا کی زیرِ نگرانی پیڑولنگ پولیس ان ایکشن پیڑولنگ پوسٹ میراں شاہ سے سب انسپکٹر جعفر علی اور چوکی انچارج محمد یونس نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر گشت کرتے ہوئے ایک ٹریکٹر میسی فرگوسن240 ماڈل2015 بمعہ ٹرالی مالیتی تقریباً دس لاکھ روپے قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں

دوران پڑتال معلوم ہوا کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈیکتی کے مقدمہ نمبر 124/22 تھانہ صدر کمالیہ میں مطلوب ہے ٹریکٹر ٹرالی قانونی کاروائی کے بعد تھانہ گوگیرہ کے مالخانہ میں جمع کرواکر اصل مالک مدعی مقدمہ کو ڈکیتی شدہ ٹریکٹر ٹرالی کی برآمدگی بارے اطلاع دی گئی مزید پیٹرولنگ چوکی چکنمبر 48/3R سے اے ایس آئی کاشف سلیم نے دورانِ ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل ہنڈا CD 70 ماڈل2017 مالیتی تقریباً 60000روپیکو راؤنڈ اپ کیا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹس آویزاں کی گئی ہیں جبکہ موٹر سائیکل 2017 میں اوکاڑہ بائی پاس پر 2کس ملزمان نے گن پوائنٹ پر چھینی تھی موٹر سائیکل و ملزم بعد از اندراج مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں بند کروائی گئی اور اصل مالک کو برآمدگی کی بابت اطلاع دی گئی۔

 ایک اور عوام دوست کاروائی کے دوران پیٹرولنگ چوکی حسن گہلن اوکاڑہ سے اے ایس آئی شاہد نذیر نے دورانِ پیٹرولنگ 2کس لاوارث بکرے مالیتی تقریباً 90000روپے تلاش کرکے اصل مالک کو ٹریس کرکے اسکے حوالے کر دئیے۔ بہترین کاروائیوں پر ریجنل آفیسر پیڑولنگ پولیس اور ڈسٹرکٹ آفیسر پیڑولنگ پولیس کی جانب سے تمام پیٹرولنگ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی اور آئیندہ بھی عوام الناس کی خدمت اسی طرح جاری وساری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں