پٹرولنگ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 121

پٹرولنگ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ آفیسر پیڑولنگ سجاد محمد خاں ٹکا نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ریجنل آفیسر ییڑولنگ پولیس حماد رضا قریشی کی خصوصی ہدایات پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پولیس چوکی قلعہ سوندھا سنگھ سے سب انسپیکٹر محمد علی نے پیٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ ملزمان شکیل اور محمد رمضان کو گرفتار کیا 10 لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کروایا

نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک دوسری کاروائی کے دوران پیٹرولنگ پولیس چوکی سکھ پور سے اے ایس آئی امداد علی نے ہمراہ پیٹرولنگ پارٹی ملزم سعید احمد کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کروایا۔ اس موقع پرڈی ایس پی پیٹرولنگ اوکاڑہ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید بڑھاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں