peer di hati renala accident 2 killed 867

پیردی ہٹی،خوفناک ٹریفک حادثے میں دوافراد جاں بحق،چھ شدید زخمی ہوگئے

دیپالپورکے نوحی علاقے پیردی ہٹی سے رینالہ جانیوالی سڑک پر خوفناک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے.اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے کے نمائندے کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب پیردی ہٹی سے رینالہ جاتے ہوئے تین موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں .تینوں موٹرسائیکلوں پر آٹھ افراد سوار تھے زخمیوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اورسڑک کی خرابی کے باعث بیلنس قائم نہ رکھنے کی وجہ سے ہوا.جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق 10/1Lسے بتایا جاتا ہے اور ان کی شناخت محمداکرم اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے.زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ مٰں پہنچادیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں