دیپالپور،اوکاڑہ روڈ پر حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے آج بھی ایک شخص حادثے کا شکارہوگیایہ ایکسیڈنٹ پیردی ہٹی کے قریب ہوا جب ٹریکٹرٹرالی نے ایک راہگیر کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا مرنیوالے شخص کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی۔تھانہ صدر نے نعش قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔
