351

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعمیری اور فلاحی سیاست کو فروغ دیا،چوہدری سجاد الحسن

اوکاڑہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق پارلیمانی خزانہ چوہدری سجادالحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقو ق کی جدوجہد کی،ہمیشہ تعمیری اور فلاحی سیاست کو فروغ دیا دھرنوں،تحریکوں،گالی گلوچ کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا چوہدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ آج پاکستان کواندرونی اور بیرونی طورپر سخت چیلجز کا سامنا ہے دشمن ہمارے اندر انتشار پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر نے کے درپہ ہے مگر سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کسی میں لگی ہو ئی ہیں ان کو ملک و قوم سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں مگر وہ سیاسی حریفوں کو تبادینا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ملکی استحکام،غیر جمہوری رویے اور عوامی استحکام پر کوئی سودے بازی نہیں کر ے گی۔ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں اور ملکی سلامتی کی طرف اٹھنے والے قدموں کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہو ں گے شہید قائدین نے عوام کو انقلابی شعور دیا جمہوریت کو مضبوط اور عوامی فلاح کے لئے فیصلہ کن کردار اد کیا پیپلز پارٹی کے شہید وں نے فلاحی اور اصولی سیاست کو فروغ دیا جس سے عوام خوشحال ہو ئے مو جودہ حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کا شتکار کو بے حال کیا بیروزگاری میں اضافہ کیا ،غریبوں ،محنت کشوں اور کاشتکاروں کا استحصال کیا کاشتکار اپنی اجناس کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے پرمجبور اور قرضوں تلے دبے چلے جارہے ہیں کاشتکار مو جودہ حکمرانو ں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں مگر حکمران ترقی کا راگ الاپتے تھکتے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے عوامی طاقت سے2018 ء کے انتخابات میں و اضح اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک میں بسنے والے کروڑوں غریبوں محنت کشوں کا شتکاروں کی فلاح کے لئے ہنگامی اقدامات کر ے گی پیپلز پارٹی جھوٹ اور فریب کی سیاست کی بجائے عملی، اصولی اور فلا حی سیاست و خدمت سے عوام کی تقدیر بدل دے گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.