pti ticket for NA 143 1,673

پی ٹی آئی این اے 143 کے ٹکٹ کا معاملہ،سارے اندازے غلط ہونے کا امکان

الیکشن 2018 ء کے پچیس جولائی کو انعقاد کے اعلان کے بعد سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ دینا شروع کردئیے ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ایک ہفتے کے اندر اندر تمام امیدواروں کو تکٹ فراہم کردئیے جائیں گے.
اور جوں جوں وقت قریب آرہاہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سےاپنے مضبوط امیدواروں کو ٹکٹوں کی فراہمی کامعاملہ پر غور بھی زوروشور سے جاری ہے اس سلسلے میں این اے 143 میں سیدعباس رضا رضوی،راؤ صفدر علی خان اور سردار شہریارموکل میں سے کسی ایک کو ٹکٹ ملنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں مگر اوکاڑہ ڈائری کے ذرائع کے مطابق اس حلقہ سے یہ ٹکٹ‌ سیدگلزارسبطین کو ملنے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں.ہمارے ذرائع کے مطابق آج سیدعباس رضارضوی کی رہائشگاہ پر ہونیوالا اہم اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا جس میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف طارق ارشاد خان،سردار شہریارموکل اور راؤصفدر علی خان سمیت دیگر پارٹی ورکرز موجود تھے اور اس اجلاس کا ایجنڈہ یہ تھا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو باور کرایا جائے کہ پی ٹی آئی این اے 143 کا ٹکٹ گلزارسبطین کی بجائے دیپالپور سے کسی امیدوار کو دینا پارٹی کیلئے زیادہ سودمندثابت ہوگا اور گلزار سبطین کو ٹکٹ دینے سے پی ٹی آئی کی جیت کے امکانات انتہائی کم ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں