pti social media depalpur meets with abbas raza rizvi 545

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم دیپالپور کی نومنتخب صدرسید عباس رضا رضوی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم نے آج نومنتخب ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی کی دعوت پر ان کے فارم ہاوس پر جاکر ان سے ملاقات کی،
انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور نے سید عباس رضا رضوی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو گروپ کی طرف سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے ،
ملاقات میں سید عباس رضا رضوی صاحب کے ساتھ امیدوار تحصیل صدر دپیالیور سردار علی حیدر وٹو صاحب اور سید عباس رضا رضوی کے صاحبزادے سید ہاشم شاہ بھی موجود تھے،
سب سے پہلے جس موضوع پر گفتگو کی گئی وہ آج کل سوشل میڈیا پر کچھ دوستوں کی طرف سے پارٹی مخالف پروپیگنڈہ مہم تھی، اس پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس کی مہم کو جو کہ محض چند انفرادی لوگوں کی طرف سے شروع کی گئی ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں نومنتخب ضلعی صدر نے سوشل میڈیا ٹیم کو خصوصی ہدایات بھی دیں،
اس کے علاوہ اس بات پر بھرپور اتفاق کیا گیا کہ تحریک انصاف کے تمام مقامی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا اور جو اختلاف مقامی رہنماؤں کے درمیان پیدا ہوئے ہیں انکو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے،
اس کے بعد سردار علی حیدر وٹو صاحب سے تحصیل کی سطح پر مقامی تنظیم سازی پر گفتگو کی گئی، سردار علی حیدر وٹو نے اس بات کا بھرپور یقین دلایا کہ صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد وہ پارٹی کی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دیں گے، اور ہر گاؤں اور وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی تاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرسکے،

اس کے بعد انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے مسائل اور سوشل میڈیا پر پارٹی کو مزید مضبوط کیسے بنایا جاسکتا ہے اس موضوع کو ڈسکس کیا گیا، سید عباس رضا رضوی صاحب اور سردار علی حیدر وٹو کی جانب سے انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور کے کام کو سراہا گیا اور ان کو اس بات کی بھرپور یقینی دہانی کروائی گئی کہ ضلعی قیادت انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی اور ان کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کو سوشل میڈیا پر مزید مضبوط کرکے مخالفانہ پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے،
اس کے بعد آخر میں ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی اور امیدوار تحصیل صدر سردار علی حیدر وٹو کو انصاف سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کھانے کی دعوت دی گئی جوکہ انہوں نے قبول کر لی، اور پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں