pti okara renala depalpur bodies announced 387

پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کی تمام تحصیل باڈیزبھی منتخب،نوٹیفکیشن جاری


رپورٹ:قاسم علی

پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کی ضلعی باڈی منتخب ہونے کے بعد صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکارہ سیدعباس رضا رضوی نے ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ،رینالہ خورد اور دیپالپور کے عہدیداران کا بھی حتمی اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے ہیں ۔ 

تحصیل دیپالپور میں سردار علی حیدروٹو کوپارٹی صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملک غلام نبی کھوکھر سینئرنائب صدر،احمدرضا مہارنائب صدر،ندیم اعجاز وٹونائب صدر،چوہدری اعجاز ناصر جنرل سیکرٹری،محمدعمر میواتی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،چوہدری خادم حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،دیوان شہریار ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمدعرفان سگی سیکرٹری ممبرشپ،ملک محمدارشد سیکرٹری فنانس اور محمدکلیم اللہ تبسم ڈولہ سیکرٹری انفارمیشن ہوں گے ۔ 

اسی طرح تحصیل اوکاڑہ میں چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو صدارت کا عہدہ دیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں رائے سلیم رضا کھرل سینئرنائب صدر،پیرامتیاز لیاقت بودلہ نائب صدر،چوہدری شہزاد شفیع نائب صدر،علی یٰسین جوئیہ جنرل سیکرٹری،راوَمحمداشرف ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ذیشان علی چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری،رانا مجاہدعلی ایڈووکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،رانا آصف علی سیکرٹری ممبرشپ،وسیم چوہدری سیکرٹری فنانس اورشہزاد سندھو سیکرٹری انفارمیشن ہوں گے ۔ 

pti tehsil okara body masood shafqat president elected

تحصیل رینالہ خورد میں راوَغضنفرعلی پی ٹی آئی صدر ہوں گے دیگر عہدیداران میں کاشف محمدعلوی ایڈووکیٹ سینئرنائب صدر،،رائے علی قاسم نائب صدر،چوہدری عابدیوسف نائب صدر،عاطف زمان بھٹی جنرل سیکرٹری،علی رضا گجر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمدمشتاق بودلہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمدافضل ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عابدتبسم سیکرٹری ممبرشپ،ملک امیرعلی سیکرٹری فنانس اور عبدالرحمان بدر سیکرٹری انفارمیشن ہوں گے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.