پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کی نئی باڈی تشکیل پاگئی ہے جس میں معروف سیاسی شخصیت سید عباس رضا رضوی بطور صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کی صدارت پر براجمان رانا طارق ارشاد خان کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا ہے جبکہ دیگر ضلعی باڈی میں میاں معظم جہانگیر وٹو سینئر نائب صدر،سید علی عباس گیلانی نائب صدر،محمداسلم کھرل نائب صدر،قاری حفیظ اللہ بلوچ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،فیاض قاسم وٹو ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل دیپالپور،چوہدری شفیق ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوکاڑہ،پیر نوراللہ بودلہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل رینالہ خورد،رانا آصف علی ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس اور چوہدری شاہدمحمود گل سیکرٹری انفارمیشن شامل ہیں۔