NA 141,NA 143,PP 188 PTI tickets announced 1,113

پی ٹی آئی نے ضلع اوکاڑہ کے این اے 143،این اے 141 اور پی پی 188 کیلئے حتمی فیصلے کردئیے

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کے فیصلے کا حتمی مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں آج کچھ فیصلے کئے گئے ہیں جن کے مطابق این اے 143 کیلئے گلزارسبطین کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی این اے 141 میں سیدصمصام بخاری کا ٹکٹ پر بھی دوبارہ غور کیاجارہاہے.اسی طرح پی پی 188 میں عبداللہ طاہر کو بھی پی ٹی آئی ٹکٹ مل گیا ہے.
یادرہے اوکاڑہ ڈائری نے ایک ماہ قبل ہی این اے 143 میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ سیدگلزار سبطین کو دئیے جانے کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی.اس سے قبل اوکاڑہ میں این اے 143 اور این اے 144 کو خالی چھوڑا گیا تھا اور قیاس آرائیاں یہی جاری تھیں کہ شائد یہ حلقے میاں منظور وٹو کیلئے کھلے چھوڑدئیے جائیں گے مگر میاں منظور احمدوٹو صاحب کی جانب سے زیادہ ٹکٹیں مانگنے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے این اے 143 کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے.اب صورتحال یہ ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے دوحلقوں کیلئے ٹکٹ فائنل ہوگئے ہیں جبکہ این اے 141 اور این اے 144 کا فیصلہ ہونا باقی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں