pp 185,pp 186 political news 1,049

پی ٹی آئی نے پی پی 185 میں میاں خرم جہانگیراور پی پی 186 کیلئے روبینہ شاہین وٹو کو ٹکٹ جاری کردیا

تحصیل دیپالپور کی سیاست سے متعق اہم خبر یہ ہے کہ این اے 144 میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 185سے منظور احمد وٹو کی صاحبزادی سابق ایم این اے محترمہ روبینہ شاہین وٹو کو پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پی پی 186سے منظور احمد وٹو کے صاحبزادے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے.دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور احمد خان وٹو نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کی بجائے آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف ان کے مد مقابل کوئی امیدوار کھڑا نہیں کر رہی جبکہ پیپلز پارٹی نے منظور احمد وٹو کے مدمقابل شہزاد نول کو این اے 144 سے اپنا امیدوار نامزد کر کے ٹکٹ جاری کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں