جوں جوں الیکشن قریب آتے جارہے ہیں مختلف برادریوں اور دھڑوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ امیدواروں کی حمائت کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں آج ملک علی عباس کھوکھر کو بڑی کامیابی مل گئی ہے جو کہ ملک یاورزمان کھوکھر کی صورت میں ہے.یادرہے ملک یاور زمان کھوکھر بھی پی پی 187 سے امیدوار تھے.مگر آج ملک علی عباس کھوکھر اپنی برادری کے مابین جاری اختلافات کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ملک یاور زمان نے ملک علی عباس کھوکھر کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے.اس موقع پرملک نذر فرید کھوکھر سابق ایم پی اے،ملک تحسین کھوکھر،ملک مبین کھوکھر،ملک اظہر فرید کھوکھر،ملک اخترمحمود کھوکھر،میجر صفدر محمود کھوکھر( ر) ملک نثار احمد کھوکھر ملک ندیم افضل کھوکھرملک عثمان مظہر کھوکھرملک مسعود متین کھوکھر ملک عمران مظہر کھوکھر ملک اویس کھوکھراورملک احمد نعیم کھوکھربھی موجود تھے.
