500

چن پیرٹوراینڈٹریولز کی ساتویں سالانہ محفل نعت آج منعقد ہوگی،حاضرین کوپندرہ عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے جائیں گے

دیپالپور،چن پیرٹوراینڈٹریولز کے زیراہتمام ساتویں سالانہ محفل نعت آج شب بعد از نماز عشاء منی سٹیڈیم دیپالپور میں منعقد ہوگی ۔بانی محفل حاجی محمد اقبال حسین نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ باباکرم دین ہاشمی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اس محفل میں سجادہ نشیں چن پیرسرکارپاکپتن شریف سیدسخی حسن رضا گیلانی ،قاری محمد حسن جمیل،خواجہ نورمحمدسہو چشتی نظامی،دیوان احمدمسعود چشتی،محمدبرہان ضیا فریدی اور محمدامجدفریدی سمیت معروف قراء،نعت خواں اور مقررین تشریف لائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ آخر میں حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے پندرہ ٹکٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں