322

چورستہ میاں خان پولیس کی کاروائی،بھاری مقدار میں مضرصحت گوشت برآمد

اوکاڑہ ڈائری رپورٹ

پولیس تھانہ چورستہ میاں خاں کی مضر صحت مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 من مضر صحت مردہ گوشت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان مشتاق احمد ولد نور محمد قوم قصاب ،سخاوت حسین ولد محمد لطیف قوم طاہر سکنہ لدھیوال مردہ گوشت ہوٹلوں پر سپلائی کرتے ہیں۔ ایس ایچ او ریحانہ کوکب کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو مردہ مضر صحت گوشت انسانوں کو کھاتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیںانہیں گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں