384

چھاپہ مارنے کیلئے آنیوالی پولیس پر منشیات فروشوں نے حملہ کردیا،دو اہلکار زخمی

اوکاڑہ،اوکاڑہ پو لیس کا نو احی گاؤں بھو جیاں میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزمان کے شور پر ملزمان کے دو درجن کے قریب ساتھیوں نے پولیس پارتی پر حملہ کر دیا،اے ایس آئی سمیت دواہلکار زخمی پو لیس کی جوابی کاروائی میں حملہ آور افرادبھی زخمی ہو گئے مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پو لیس کو اطلاع ملی کہ اوکاڑہ کے نو احی علاقہ مو ضع بھوجیاں کے قبرستان میں منشیات فروش مو جود ہیں اور منشیات فروخت کر رہے ہیں جس پر پو لیس پارٹی سرکاری گاڑی میں ملزمان کو گرفتار کر تی گئی تو منشیات فروشوں حیات اور سلیم نے پکڑے جانے کے خوف سے شور مچادیا اسی دوران ملزمان کے ساتھیوں نو ید ،اقبال،فیاض،ندیم وغیرہ دو درجن کے قریب افرادجو کہ اسلحہ ،ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح تھے نے پو لسی پارٹی پر حملہ کر دیا ،حملہ کے نتیجہ میں پو لیس کے اے ایس آئی انور، مشتاق کانسٹیبل زخمی ہو گئے،پولیس کی جو ابی کاروائی میں حملہ آور پارٹی کے بھی کچھ افراد زخمی ہو ئے،جبکہ ملزمان اے ایس آئی کا پرس جس میں ہزاروں روپے کی نقدی ،سرکاری کارڈاور ضروری کا غذات تھے بھی لے گئے، پو لیس نے حملہ آور ملزمان کے خلافر تھانہ گو گیرہ میں زیر دفعہ 353،324،382،186،149،148ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.