dpo okara security on chehlam imam hussain 445

چہلم حضر ت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پراسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی،ڈی پی او


اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر خان نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی۔ملاقات میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہا کہ اوکاڑہ بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے یہاں کی عوام وسیاسی اور مذہبی قیادت نے ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا ہے اور انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانز یب نذیر خان نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے اس پر زیرو ٹالرنس ہوگا۔ ضلعی امن کمیٹی کے مقررین نے ڈی پی اواوکاڑہ جہانز یب نذیر خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ پر مکمل یقین اور اعتماد اظہار کرتے ہیں ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا کہ چہلم حضر ت امام حسین ؑکے جلوس پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران واہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے نگرانی کی جائے گی اورڈی پی او آفس میں کنٹر ول روم قائم کیا جائے گا جو لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ کر ے گا۔جلوس میں شامل ہونے والے ہرفر دکو فزیکلی تلاشی لینے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کی طر ح اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں