mian manzoor wattoo news 747

چیئرمین دیپالپور بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ کے بہنوئی کی وفات پر میاں منظوراحمد وٹو کا اظہارتعزیت

دیپال پور،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میاں منظور احمد خاں وٹو کا چیئرمین میونسپل کمیٹی دیپال پور میاں فخر مسعود بودلہ کے بہنوئی ،امیدوار صوبائی اسمبلی ،سابق صدر بار میاں بلال عمر بودلہ کے کزن اور میاں عبداللہ قاسم بودلہ کے والد محترم میاں محمد اشرف بودلہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میاں محمد اسلم بودلہ ، پروفیسر میاں رؤف عمر بودلہ ، میاں جواد یٰسین بودلہ، پیر غلام احمد بودلہ ، رانا گل ناصر ،ملک محمد احمد پھلروان ،ثناء اللہ خاں کاکڑ ، ریاض الحسنین چاند بھٹی ، میاں ریاض احمد وٹو ایڈووکیٹ ، کونسلر رانا عمر دراز ،شیخ محمد عمران ،ملک شہزاد ، حاجی محمد نواز کھوکھر،سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں