رینالہ خورد،ڈائریکٹرجنرل فاٹا پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے آج وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام ” نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت شیرگڑھ روڈ رینالہ خورد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر جنرل فاٹا پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے سلسلہ میں ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور سکیم میں موجود سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ سکیم کے تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور سکیم کی مقررہ مدت میں تکمیل کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ سکیم کاافتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کریں گے
