ڈاکٹرامجد وحید ڈولہ نے آج کی پریس کانفرنس میں تین اہم شخصیات کا متعدد بار ذکر کیا جن میں سے ایک ملک علی عباس کھوکھر کے والد ملک عباس کھوکھر تھے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کیساتھ رابطہ جس طرح انہوں نے رکھا اس طرح کوئی سیاستدان نہیں رکھ پارہا حقیقی جمہوریت یہ ہے کہ عوام کے دکھ درد اور خوشی غمی میں شرکت کی جائے اگر سیاستدانوں میں واقعی عوام کا درد ہے تو انہیںملک عباس کی طرح عوام کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنا چاہئے.دوسری شخصیت حویلی لکھا میں پی ٹی آئی کے ورکر عمر میواتی ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹر صاحب کا خیال تھا کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ پی ٹی آئی کے کیرئر میں اس جیسا محنتی اور کمٹڈ ورکر نہیں دیکھا تیسرے نمبر پر مریم نواز کے بارے میں بھی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمہوریت کیلئے ایک بڑا سٹینڈ لیا ہے اگر انہوں نے اس جدوجہد کو جاری رکھا تو مستقبل کی بڑی لیڈر بن سکتی ہیں.
