حویلی لکھا(چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ کی خصوصی رپورٹ )تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مسائلستان بن گیا،ایم،ایس اکثر وبیشتر اپنی ڈیوٹی پہ تاخیر سے آنے اور اپنے نجی کلینک پہ فیسیں لیکر مریضوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا جانے لگا،درجنوں انتہائی ضروری انجکشن ودیگر ادویات سمیت عملے کی بھی ہسپتال میں شدید قلت ہے،متعلقہ حکام نے بھی چُپ سادھ لی، مریض رُل گئے۔چالیس بیڈوں پہ مشتمل علاقے کا واحد ہسپتال مسائلستان بن گیا،ہسپتال کے معتبرذرائع کے مطابق ایم،ایس اکثر وبیشتر اپنی ڈیوٹی پہ وقت مقررہ سے تاخیر سے آتا ہے جبکہ اپنے نجی کلینک پہ مریضوں سے فیسیں وصول کرتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کرنے میں بھی مصروف ہے، یہاں پہلے ہی ادویات کی شدید قلت پائی جاتی ہے ،ہسپتال میں انتہائی اہم ٹیکوں اور ادویات جن میں (کنز،سیفروکسن،نوسپا،ھیپرن ودیگر) عرصہ دراز سے موجود نا ہیں، دوسری جانب ہسپتال میں سٹاف کی بھی شدید کمی ہے جبکہ عملے کا مریضوں اور لواحقین سے اختیار کردہ رویہ بھی انتہائی غیرمہذب بیان کیا گیا ہے ،معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو درپیش درجنوں سنگین مسائل کے بھنور سے نکالنے اور عملے وادویات کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
