ڈاکٹر عادل رشید صاحب آئی لویو۔۔۔ 91

ڈاکٹر عادل رشید صاحب آئی لویو۔۔۔

ڈاکٹر عادل رشید صاحب آئی لویو۔۔۔

میں سمجھتا ہوں ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں سب سے زیادہ جس چیز کا قحط ہے وہ ہے احساس ،مگر ڈاکٹر عادل رشید صاحب جیسے لوگ ابھی بھی موجود ہیں جو خودغرضی کی اس اندھیری رات میں جگنو کی طرح چمک رہے ہیں اور اس کا اندازہ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی آج کی تقریب میں شامل کم از کم ان لوگوں کو بخوبی ہو گیا ہوگا جنہوں نے ڈاکٹر عادل رشید کی تقریر سنی ہے ۔

ڈاکٹر عادل رشید اپنی گفتگو کے دوران تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا پچھلی مرتبہ کی تقریب میں بھی میں نے ان کی یہی کیفیت دیکھی تھی ایسا جذبہ ایک سچے، کھرے اور دردِ دل رکھنے والے انسان میں ہی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عادل رشید صاحب ایسے ہی مسیحائے دیپالپور مشہور نہیں ہوئے ان کیلئے عزت و قدر اللہ نے لوگوں کے دلوں میں ڈالی ہے ،ڈاکٹر صاحب آج ایک بار آپ نے دل جیت لیا ،آج آپ کیلئے عزت و توقیر میں مزید اضافہ ہو گیا ،آپ سلامت رہیں ،شاد رہیں ،آپ میرے ہی نہیں میرے شہر دیپالپورکے محسن ہیں ۔آئی لو یو سر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں