dpo okara news 596

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ حسن اسد علوی نے تمام ایس ایچ اوزکوخصوصی ہدایات جاری کردیں

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ہر تھانہ کا ایس ایچ او روزانہ شام کے وقت کھلی کچہری کااہتمام کرکے خود اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائے تا کہ عوام سے براہ راست رابطہ کرکے ان کے مسائل حل ہوسکیں فرنٹ ڈیسک عملہ کی تربیت کا اہتمام کیاجائے تفتیشی افسران تفتیش کے معاوضہ کے لئے ڈی پی او آفس رابطہ کریں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سٹی دیپالپور کے دورہ کے دوران کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی ،ریکارڈ اور ملازمین کو دستیاب سہولتوں کو تسلی بخش قرار دیا اس مو قع پر اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او حضرات شام کو چار بجے سے سات بجے تک تھانہ میں اپنی موجودگی کویقینی بناتے ہوئے کھلی کچہری کا اہتمام کریں تا کہ عوام کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کی جا سکے اور معمولی نوعیت کے معاملات کا فوری طور پر نمٹا دیاجائے انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کوڈائرکشن دی کہ ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک پرتعینات عملہ کی ورکشاپ منعقد کی جائے تا کہ ان کواپنے فرائض سے مکمل آگاہی حاصل ہو اور ان کی تجاویز سامنے آنے پر ان کوعمل کاروپ دینے کا اہتما م کیا جا سکے انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کابقایا ریکارڈ کو اپ لوڈ کرنے کے لئے تندہی کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے تفتیشی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تفتیش کے لئے پنجا ب حکومت نے فنڈز مختص کر رکھے ہیں افسران اس کے بل بنا کر آفس ارسال کریں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر عدالتی حکم پر فوری طور پر عمل کریں تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیری کا عنصر نہ ہو اس ضمن میں غفلت ، کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں