اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے آج تھانہ اے ڈویژن کودورہ کرتے ہوئے ریکارڈکی عدم تکمیل پر محرر عبدا لطیف کی سرزنش کی ڈی پی او نے تمام تفتیشی افسران سے ان کی کارکردگی کے بارے پوچھ گیچھ کی معقول جواب نہ ملنے پرانہوں نے تھانہ کے تمام تفتیشی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہاکہ عام شہریوں کو لوٹنے کا ایک طریقہ جعلی چیک دینے کا بھی ہے اس حوالہ سے کوئی بھی ملازم یا افسر کوتاہی ، غفلت یا لاپرواہی کامرتکب نہ ہوڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ دفعہ 489F کے مقدمات پر یکسوئی کے ساتھ کام کیا جائے اور اس کا جلد از جلد چالان عدالتوں میں پیش کیا جائے بعد ازں انہوں نے گندم خریداری مراکز کادورہ کیا یہاں پر تعینات عملہ سے سیکورٹی صورت حال کے بارے بات چیت کی انہوں نے کہاکہ آپ لوگ عوام کی خدمت پر مامور ہیں اگر کسی بھی وقت خدمت میں رکاوٹ محسوس ہو یاسیکورٹی کاایشو سر اٹھائے تو فوری طور پرپولیس کو اطلاع کی جائے۔
