571

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ صدر دیپالپور کا معائنہ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ صدر دیپالپور کا معائنہ کیا جہاں پر تھانہ کا ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک ، صفائی ستھرائی اور حوالات کا جائز ہ لیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او قلب عباس کو شاباش دی بعدازاں انہوں نے واش روم کا جائزہ لیا گرم پانی کی عدم دستیابی پر گیز ر اور دیگر ضروریات کے لیے ایس ایچ او قلب عباس کو ہدایت کی وہ اسکی تخمینہ لگا کر بھجوائے ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس موقع پر تفتیشی افسران و دیگر عملہ سے گفتگو کی اور ان سے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ پولیس فور س معاشرے کے لیے اہم ترین خدمات سر انجام دے رہی ہے جو سماج دشمن عناصرکے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ہے اگر پولیس فورس کا ہر ممبر ایمانداری ، دیانتداری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے توہم ایک پرامن اور پر سکون معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں تحصیل دیپالپور کے اے ایس پی نوشیروان علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کو تحصیل بھر میں درج ہونے والے مقدمات ان کی تفتیش اور چالان پیش کرنے کے اعداد و شمارسے آگاہ کیا گشت ، ناکہ بندی اور ٹھیکری پہرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانفشانی اور تندہی سے کام کرنے والے افسروں کی وجہ سے پولیس کے بارے میں مثبت تصور پیدا ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں