dpo hassan asad alvi 363

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ صدر رینالہ کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ صدر رینالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی اور ہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے اس طرح گفتگو کی جائے کہ انہیں اپنائیت کا حساس ہوا ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر درج شدہ مقدمات جلد ازجلد نمٹاے جائیں چالان پیش کرنے کے لیے بہتری سے کام کیا جائے اس میں کوتاہی کا عنصر موجود نہ ہوا انہوں نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کو شہید کرنے والے ملزمان کو ٹر یس آوٹ کرنے والی پولیس ٹیم کی تعریف کی۔سب انسپکٹر محمد عارف کو ناقص تفتیش کرنے پر پولیس لائنز تبدیل کر دیاجبکہ اے ایس آئی ناصر جمال اور فدا حسین کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلداز جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے۔ تحصیل رینالہ کے ایس ڈی پی او انعام الحق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کو تحصیل بھر میں درج ہونے والے مقدمات ان کی تفتیش اور چالان پیش کرنے کے اعداد و شمارسے آگاہ کیا گشت ، ناکہ بندی اور ٹھیکری پہرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانفشانی اور تندہی سے کام کرنے والے افسروں کی وجہ سے پولیس کے بارے میں مثبت تصوراُجاگر ہوتا ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.