558

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ ستگھر ہ کاملاحظہ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ ستگھر ہ کاملاحظہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے حوالات ، بارک کانسٹیبلان اور تھانہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے تفتیشی افسروں کو ہدایت کی کہ مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ انصاف میں تاخیر نہ ہو انہوں نے ایس ایچ او کاشف حسین ہاشمی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ رواں سردی کے موسم میں مویشی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے پولیس گشت ، ناکہ بندی اور ٹھیکری پہرہ کو موثر بناتی رہے تو مویشی چوری کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں بھی کمی واقع ہوگی پولیس فورس ہر شہری کو امن وامان فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں