ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدائت پر منشیات اور بالخصوص شراب کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی ایس ڈی پی او ندیم افضال، میرے علاقہ میں شراب فروش چین کی نیند نہ سو سکیں گے ایس ایچ او قلب سجا دترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منشیات اور بالخصوص شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا جس پر ایس ڈی پی اوندیم افضال نے اپنے ماتحت ایریا کے ایس ایچ او ز کی خصوصی میٹنگ کااہتمام کیاجس میں منشیات فروشوں کے خلا ف بھر پور کارروائی کے لئے حکمت عملی طے کی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او قلب سجا د نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لطیف آباد سے عمران مسیح کوگرفتار کرلیا اس کے قبضہ سے 38بوتل شراب ایسی برآمد کی گئیں جو کہ جعلی تھیں جس کے مسلسل استعمال سے موت کے منہ میں جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اسی ملزم سے 60لیٹر دیسی شراب بھی برآمد ہوئی ہے جب کہ جعلی شراب کی تیاری کے لئے ڈھکن ،لیبل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
