ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ میں چارنئی ڈائیلاسزمشینیں نصب کردی گئیں
اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کی خدمت کے لئے کام کرنے والے لوگ اور ادارے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور عوام سے دعائیں حاصل کر رہے ہیں کار خیر کے ان کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے ہمیں مزید درد دل رکھنے والے لوگوں کو اپنے ساتھ ملانا ہے مہلک امراض کے خاتمہ کے لئے فلاحی ادارے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مخلصانہ کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں 4نئی ڈائیلاسز مشینوں کی تنصیب کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر شیخ عبد الغفور ،میاں نوید اقبال سمیت دیگر منتظمین نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کے ہمراہ ڈائیلاسز یونٹ کا دورہ کیا اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈائیلاسز وارڈ میں فراہم کی گئی جانے والی خدمات سے متعلق بتایا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہسپتال میں فراہم کئے جانے والے کھانے اور کچن کا دورہ کیا اور وہاں پر استعمال ہونے والی اشیائے ضروریہ کے معیار کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ایک عظیم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو بہتر ین جزا دینے والا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں لوگوں کو بہترین اور معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔