oath ceremony news of duj okara and city press club 642

ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ اورسٹی پریس کلب اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی

اوکاڑہ ،ملکی مسائل کاحل آزاد اور غیرجانبدار میڈیا میں ہے،عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لیے علاقائی صحافیوں کا کردار اہم ہے ، صحافیوں کے حقوق ان کا بنیاد حق ہے جس کو پورا ہو نا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ ،ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ اوراوکاڑہ سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی ، مرکز ی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و تجارت راؤ محمد اجمل خاں، چیئرمین ضلع کونسل ملک علی قادرعباس ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد منیر ، سابق ایم این اے رائے غلام مجتبیٰ کھرل ، ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوۃ وعشرسید زاہد گیلانی ،مرکزی سیکرٹری جنرل رائے سجاد حسین کھرل ، صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد زکریا،عابد حسین مغل، محمد اشفاق چوہدری اور محمد مظہر رشید چوہدری نے خطاب کیا ۔ تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر وزیر احمد مہر ، صدر آزاد کشمیر جاوید احمد چوہان ، سید طاہر شاہ ، رضوان الحسن قریشی ، تنویر اسلم خاں ، راؤ عابد علی خاں ، صدر ڈسٹر کٹ بار راؤ عباس عدیل ، سیکرٹری شکیل چوہدری ، سابق صدور بارسید زاہد بخاری ، مقبول شاکر،پی آر او ٹو ڈی پی او خالد جٹ ، علی اکبر ، راہنما مسلم لیگ ( ن) چوہدری عمار اجمل ،جاوید شیر لودھی ، وسیم چوہدری ، راہنما پی ٹی آئی مرزا ذولفقار علی ایڈووکیٹ ،افسران ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی ، طاہر امین ، خالد بھٹی ، ظفر اقبال ، شمس الحق ، عارف جج،ملک محمد ریحان ، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ظفر علی ٹیپو ، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ، صدر سبز ی منڈی چوہدری محمد اشرف ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ، سیکرٹری جے یوپی حبیب اللہ چوراہی اورمنڈی احمد آباد ، بصیرپور ، راجووال ، حجرہ شاہ مقیم ، ہیڈسلیمانکی ، حویلی لکھا، دیپالپور، شاہبھور ، اوکاڑہ کینٹ ، صدر گوگیرہ ، ستگھرہ ، چوچک ، اختر آباد، شیر گڑھ ، رینالہ خورد ، نول پلاٹ اور اوکاڑہ سٹی کے عہدیداران وممبران پر یس کلبز اور آر یوجے و ڈی یو جے کی بڑی تعداد سمیت شہر بھر کی سیاسی سماجی ،مذہبی ،کاروباری شخصیات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں