دیپالپور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے حلقہ پی پی 186ڈاکٹر امجدوحیدڈولہ نےکہا ہے کہ حلقہ بندی کمیشن نے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق حلقہ بندیاں کی ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض ان عناصر کو ہوسکتا ہے جو اداروں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کے عادی ہوچکے ہیں اور ماضی میں بھی حلقہ بندیاں اپنے اثرورسوخ کی بناپر اپنی خواہش کے مطابق کرواتے رہے جس سے حلقوں میں موجود قانونگوئیاں بے جا توڑپھوڑ سے دوچار ہوتی رہیں جبکہ نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندی کمیشن نے حکومتی اثرات و دباؤ کے برعکس آئین و قانون کے پیشِ نظر حلقہ بندیاں کی ہیں اور قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی یہ تقسیم سب کو قابل قبول ہونی چاہئے مگر وہ حکومتی اراکینِ اسمبلی جن کی دخل اندازی کو حلقہ بندی کمیشن نے مسترد کردیا وہی لوگ ان پر اعتراضات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہی اقوام ترقی کی معراج پر پہنچتی ہیں جن کے قومی ادارے کسی بھی حکومتی یا شخصی دباؤکے بغیرمحض آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور پاکستان میں اس روائت کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ نہائت خوش آئند ہے۔
