438

ڈویژن بھر میں خوف کی علامت ڈاکوبابر ظہیر عرف بابری ساتھی سمیت ہلاک

ڈویژن بھر میں خوف کی علامت ڈاکوبابر ظہیر عرف بابری ساتھی سمیت ہلاک جبکہ تین نامعلوم ڈاکو فرار، کانسٹیبل شدید زخمی مفروران کی گرفتار ی کے لیے ٹیم تشکیل ملزم نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کو شہید کیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز رینالہ کی پولیس نے بابرعرف بابری کو ایک بھر پور کو شش کے بعد گرفتار کیاتھا اس سے اسلحہ اور ڈکیتوں کا لوٹاہوا مال برآمد کرنے کے لیے جارہی تھی جب غربی بائی پاس رینالہ پر پہنچے تو چارکس نامعلوم ملزمان نے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس پارٹی نے گاڑی اور درختوں کی اوٹ میں خود کو محفوظ کیا تاہم کانسٹیبل اصغر علی شدید زخمی ہو گیاجبکہ بابر ظہیر عرف بابری اور اسکا نامعلوم ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جن کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہلاک ملزم بابری وہاڑی ، پاکپتن ،ساہیوال اور اوکاڑہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور ڈکیتی معہ قتل ، راہزنی ، ناکہ لگاکر لوٹ مار ، پولیس ناکوں پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ جیسے مقدمات میں اشتہار ی تھا ملزم بابرظہیر عرف بابری نے 20ماہ قبل موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کوڈکیتی مزاحمت پر شہید کر دیا تھا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کو وقوعہ کی اطلاع ملی انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا بعدازاں وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی کانسٹیبل کو بھرپور طبی امداد فراہم کریں علاوہ ازیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ہدایت کی کہ مفرورملزمان کی آئندہ 48گھنٹے میں گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں