dc okara polio campaign in DHQ okara 709

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ مریم خان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ صحت مند اور توانا قوم کی بنیادصحت مند بچے ہیں ان نو نہالوں کو مہلک امراض سے بچانے کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی اور ہماری جدو جہد میں کسی سطح پر کمی نہیں ہو گی ہمیں پولیو کے خاتمہ کے لئے آگاہی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس کی خاتمہ مہم میں شاملک کرنا ہے تاکہ انسداد پولیو ویکسیئن سے کوئی بچہ محروم نہ رہے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ گذشتہ سالوں میں اوکاڑہ پولیو فری رہا ہے اور انشاء اللہ اس کو پولیو فری رکھنے کے لئے ہم بھر پور اقدامات جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیو الی ماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو مہلک امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں ہر مہم میں انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائیں اور بچوں کی دیکھ بھال و نگہداشت میں ڈاکٹرز کی رائے کو اہمیت دیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے محکمہ صحت کے افسران ،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ جس احساس ذمہ داری سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسی لگن ،جوش اور ہمت سے اپنی خدمات جاری رکھیں ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے 5سال سے عمر بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے بھی پلائے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے بتایا کہ ماہ دسمبر میں شروع ہونیو الی اس مہم میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1082موبائل ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 138فکسڈ سائٹس تشکیل دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں