dc okara news 611

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ نےگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پھولوں کی نمائش جہاں بہار کی آمد کا پتہ دیتی ہے وہیں پر لوگوں کے حسن و ذوق اور دوسروں کے لئے خوشی کا سامان پیدا کرنے کا بھی مظہر ہے جشن بہاراں کے دوران پھولوں کی نمائش عوام کی خوشی اور ذہنی تراوٹ کے لئے ایک بیش بہا کاوش ہے جس کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ کالج کے پرنسپل اوران کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گر یجوایٹ کالج اوکاڑہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا تقریب میں کالج کے اساتذہ ،طالب علموں ،عمائدین علاقہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں لوگوں نے شرکت کی پرنسپل پوسٹ گر یجوایٹ کالج ظفر اقبال ٹیپو نے بتایا کہ تمام کالجز میں لگائے جانے والے پھولدار پودوں کی نرسریاں بھی کالج میں ہی تیار کی گئی ہیں اور کالج سٹاف ،طالب علموں کی مشترکہ کاوش سے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نمائش میں رکھے گئے مختلف اقسام کے پھولوں ،گلاب کی کیاریوں اور کالج میں دیگر شجر کاری کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پرنسپل ظفر اقبال ٹیپو کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ طالب علموں کے لئے رول ماڈل ہیں جس طرح اساتذہ نے طریقہ و سلیقہ اور خوش ذوقی سے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے اسی جذبہ سے وہ طالب علموں کو زندگی میں آگے بڑھنے ،ان کی کردار سازی کے لئے بھی کوشاں رہیں گے اس موقع پر بتایا گیا کہ کالج میں ہونے والی پھولوں کی نمائش صبح 8بجے سے شام 7بجے تک جاری رہے گی اور اس تین روزہ پھولوں کی نمائش میں عام شہریوں کو بھی آنے کی اجازت ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں