اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے قومی انتخابات انتہائی اہمیت اور قومی نوعیت کا معاملہ ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری محکمے اقدامات کریں ضلع کی سطح پر تمام سرکاری ادارے اپنے افسران و اہلکاران کی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر فراہم کریں تاکہ ان کی مرحلہ وار تربیت کا آغاز ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم اور تمام وفاقی ،صوبائی ،ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم نے اجلاس کو بتایا کہ الیکشن کے لئے سرکاری افسران و اہلکاران کی ٹریننگ 23اپریل 2018سے شروع ہو گی جس میں ماسٹر ٹرینرز عملہ کو آزادنہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کروانے کے لئے ٹریننگ دیں گے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ اپنے عملہ کی لسٹیں ہارڈ اور سافٹ کاپی کی صورت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر بھجوائیں۔
