ڈپٹی کمشنرمریم خان نےڈی ایچ کیواوکاڑہ میں ہیلتھ نیوٹریشن ویک کا افتتاح کردیا
ڈپٹی کمشنراوکاڑہ مریم خاں نے کہا ہے کہ صحت مند اور توانا ماں اور بچے کسی بھی معاشری کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں ماں اور بچے صحت مند ہوں گے تو خاندان صحت مند ہو گا صحت مند خاندان بہتر انداز سے اپنی تعلیمی ،معاشی اور معاشرتی سر گرمیاں سر انجام دے سکتا ہے ماں اور بچے کی تندرستی اور صحت کے لئے پنجاب حکومت نا صرف ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ ان کی آگاہی اور صحت مندانہ طرز زندگی سے متعلق انہیں بنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی اور ساؤتھ سٹی میں ہیلتھ نیوٹریشن ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر مہر ارشاد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال رائے نیاز ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤ تھ سٹی اسلم قائم خانی ، ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر محمد عمران ،افضل کمیانہ، این جی اوز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف طے شدہ ایس او پیز کے مطابق بھر پور اقدامات کریں لوگوں کی آگاہی اور راہنمائی کے لئے سیمینارز اور سمپوزیم کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آگاہی لٹریچر لوگوں کو فراہم کیا جائے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ نیوٹریشن ویک 8اپریل تا13اپریل تک جاری رہے گا جس میں ضلع کی شہری اور دیہی آبادی میں 1450لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 115سپر وائزر جبکہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر گھر گھر جا کر کم عمر بچوں ،حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کی سکریننگ کرنے کے بعد انہیں فولاد کی گولیاں ،بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی غذائی قلت کے شکار بچوں کو مرکز صحت ریفر کیا جائے گا جہاں اور کا علاج کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین کے ساتھ معلوماتی سیشن کریں گی جس میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جائے گی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے چلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا اور وارڈ میں داخل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔