اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرا رشاد احمد نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گامریضوں کو مفت تشخیصی ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ایم ایس اپنی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر معاملات کا جائزہ لیں مدد گار کاؤنٹرز سمیت عوامی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مددگار کاؤنٹرپر صفائی کی ابتر صورتحال اور ڈیوٹی پر مامور عملہ کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدائیت کی کہ وہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے اور مریضوں کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات کی لگاتار مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔
