dc okara meeting with development commette 562

ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کی ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات

اوکاڑہ , ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبے اس انداز سے مکمل کئے جائیں کہ علاقائی ضرورت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی بڑھتی ہوئی آبادی کا بوجھ برداشت کر سکیں ضلع میں دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام وقت کی ضرورت ہیں تاکہ ہر شہری کو بنیادی سہولتیں دستیاب ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی فنانس امین اویسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ایکسئین پبلک ہیلتھ مرزا مجید،ایکسئین بلڈنگ انجینئر عبد القادر ،ایکسئین ہائی وے جواد حسین سمیت تمام متعلقہ محکموں سے افسران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدائیت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیاری مٹیریل کا استعمال اور طے شدہ ایس او پی کے مطابق منصوبوں کی تکمیل متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے لوگوں کی توقعات وابستہ ہیں اور ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے افسران اور اہلکار دیانت داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں ضلع میں سیوریج ،سڑکات ،نکاسی آب اور عمارتوں کی تعمیر کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ یہ منصوبے تکمیل کے بعد عوامی مشکلات اور مسائل میں کمی اور علاقائی بہتری کے لئے کار آمد ثابت ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں