پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے بہت اکھاڑ پچھاڑ کی ہے اس سلسلے میں ضلع اوکاڑہ میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ کا تبادلہ کر کے عرفان علی خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے دوسری جانب رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تعینات کر دیا گیا اس سے قبل ملک محمد افضل یہ ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔جن کو اب او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔یاد رہے رانا اورنگزیب اس سے قبل بھی دیپالپور میں بطور اسسٹنٹ کمشنر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاء اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کر دیا گیا ہے۔