ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے حکومتی سطح پر جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کرنا ہیں مہلک امراض کے خاتمہ کے لئے ہمیں طے شدہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں میں تبدیلی کے لئے بھی اقدامات کرنا ہیں ہمیں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے ارد گرد لوگوں کو صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے متحرک کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،ایم ایس ساؤتھ سٹی ڈاکٹر شبیر چشتی،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسلم قائم خانی ،سمیت این جی اوز کے نمائندے اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے5سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسیئن کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیو فری ہے اور ہمیں اپنی کوششوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھانا ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمند ہ ء تعبیر ہو سکے انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اور فیلڈ عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری لگن ،محنت و دیانتداری سے سرکاری ذمہ داریاں ادا کریں اس موقع پرپر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مہر محمد ارشاد نے ضلع اوکاڑ ہ میں انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ12 فروری سے شروع ہونیو الی اس مہم میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1082موبائل ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 138فکسڈ سائٹس تشکیل دی گئی ہیں۔
