dc okara visit okara dhq 465

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں جاری ترقیاتی کاموں کوجلدمکمل کرنے کی ہدائت کردی

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرا رشاد احمد نے کہا ہے کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ طبی سہولت کا یہ مرکز جلد سے جلد دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کے میڈیکل وارڈ،سرجیکل وراڈ،چلڈرن وارڈ اور آؤٹ ڈور میں جاری مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا بعد ازا ں انہوں نے مدد گار کاؤنٹر ،آؤٹ ڈور وارڈز اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں کرنے اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس کام کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدائیت کی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال اور علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتا ل سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں معیاری علاج و معالجہ ،تشخیصی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ،تمام مراحل میں شفافیت کی بدولت معاملات بتدریج بہتر ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں