dc okara visits ramdan bazad in basir pur and haveli 614

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کاحویلی لکھا اور بصیر پور میں سستے رمضان بازاروں کا دورہ

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں حویلی لکھا اور بصیر پور کا دورہ۔انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں انہوں نے ہدائیت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل ،سبزیاں ،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں ۔بعد ازاں انہوں نے چینی کے سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور آٹے کے سٹالوں پر تھیلے کا وزن اور آٹے کا موائسچر بھی چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں