dc okara visits ramdan bazar 617

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کامنڈی احمد آباد اورحجرہ شاہ مقیم کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں منڈی احمد آباد اور حجرہ شاہ مقیم کا دورہ۔انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں انہوں نے ہدائیت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل ،سبزیاں ،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں ۔بعد ازاں انہوں نے چینی کے سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور آٹے کے سٹالوں پر تھیلے کا وزن بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیئر پرائس شاپ پر پھلوں اور اشیائے خورونوش کی کوالٹی بھی چیک کی اور ہدائیت کی کہ رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کو بہترین اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے سستے رمضان بازارحجرہ شاہ مقیم میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدائت کی کہ رمضان بازار میں صفائی معمول کے مطابق ہونی چاہیے وگرنہ متعلقہ عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
dc okara visits mandi ahmadabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں