DSL 2nd day all matches details 474

ڈی ایس ایل،دوسرے روز کے تمام میچز کی تفصیلات

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور سپرلیگ کے دوسرے روز پہلا میچ کنگز الیون اور دیپالپور تھنڈرکے درمیان ہوا جس میں کنگز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممران خان کےآٹھ چھکوں سے مزین 62رنز کی خوبصورت اننگز کی بدولت 117رنز بنائے جس کے جواب میں دیپالپور تھنڈر کی ٹیم کنگز الیون کے عرفان کی تباہ کن باوَلنک کے باعث صرف 62رنز تک ہی پہنچ پائی ۔ عرفان بصیر نے تیمورمرزا اور طاہری پنڈی سمیت چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

کنگز الیون اور طاہر یونائٹڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگز الیون نے چھ اوورز میں پچاس رنز بنائے جو چھوٹا وکی اور احسن چٹا نے صرف دو اوورز میں ہی پورے کرلئے ۔ 

تیسرے میچ میں دیپالپور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109رنز بنائے جس میں فہد میاں چنوں نے95رنزکی یادگار اننگز شامل تھی اس دوران انہوں 13بار گیند کو باوَنڈری سے باہر پھینکا ۔ جواب میں تیمورمرزا اور طاہری پنڈی کی ایک بار پھر ناکامی نے تھنڈرز کو شکست سے دوچار کروادیا ۔ اس طرح لائنز یہ میچ 28رنز سے جیت گئی ۔ یادرہے تیمور مرزا ٹیپ بال کے ایک بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ڈی ایس ایل میں ابتک وہ مسلسل فلاپ ہورہے ہیں ۔ 

چوتھا اور آخری میچ دیپالپور لائنز اور طاہریونائٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں دیپالپور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں 79رنز سکور کئے جو طاہر یونائٹڈ نے دووکٹوں کے نقصان پر پورے کرکے میچ اپنے نام کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں