DSL group b day one matches detail 491

ڈی ایس ایل،گروپ بی کے پہلے روز کھیلے جانیوالےمیچز کی تفصیلات

رپورٹ:قاسم علی

پول اے کے میچز اختتام پزیر ہونے کے بعد پول بی کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلا میچ الوحید وارئیرز اور دیپالپور بادشاہ کے مابین کھیلا گیا ۔ الوحید وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 130رنز سکور کئے جو کہ اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے اس سے قبل طاہر یوناءٹڈ بھی ایک میچ میں 130رنز بنا چکی ہے ۔ اس مجموعے میں زیبی بٹ اور ایاز لیفٹی کی شاندار ففٹیاں بھی شامل تھیں ۔ جواب میں دیپالپور بادشاہ کی ٹیم اس بڑے ٹوٹل کے نصف تک بھی نہ پہنچ سکی اور صرف 55رنز پر ہمت ہار بیٹھی ۔ یوں وارئیرز نے پول بی کا پہلا میچ 75رنز سے جیت کر ایونٹ میں اپنی شاندارانٹری کرڈالی ۔ 

دوسرا میچ دیپالپور سپرسکسر اور مزمل ناءٹ رائیڈر کے مابین تھا ۔ یہ میچ بھی ایک یکطرفہ مقابلہ ثابت ہوا جس میں سپرسکسر نے مزمل ناءٹ رائیڈڑ کو با آسانی شکست سے دوچار کردیا ۔ اس میچ میں سپرسکسر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خرم چکوال کے سات چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 59رنز اور اکبربھولی کے32رنز کیساتھ 113رنز بنائے جس کے جواب میں مزمل ناءٹ رائیڈر کی تمام بیٹنگ لائن فلاپ رہی اور صرف 37رنز تک محدود ہوگئی ۔ یاد رہے یہ اب تک اس ایونٹ کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانیوالا کم ترین سکور ہے ۔ اس طرح سپرسکسر یہ میچ 76رنز سے جیت گئی ۔ اور یہ اس ایونٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے زیادہ مارجن کی جیت بھی ہے ۔ 

تیسرے میچ میں الوحید واریئرز نے سپرسکسر کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 71رنز بنائے جس میں زیبی بٹ کو کرنل زاہد نے شروع میں ٹھکانے لگادیا تاہم ناصرپٹھان نے نمایاں بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے 39رنز بنائے ۔ جواب میں دیپالپور سپرسکسر نے بیٹنگ شروع کی تو باچاخان نے بہترین بلے بازوں خرم چکوال اور اکبر بھولی کو شروع میں پویلین بھیج کر میچ میں سنسنی پیدا کردی تاہم اس کے بعد داوَد پٹھان نے چارج سنبھال لیا اور گراوَنڈ کے چاروں اطراف خوبصورت سٹرک کھیلے ۔ انہوں نے سات چھکوں کی مدد سے 54رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چار گیند قبل ہی میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

چوتھا میچ دیپالپور بادشاہ اور مزمل ناءٹ رائیڈر کے درمیان ہوا ۔ جس میں دیپالپور بادشاہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 78رنز بنائے ۔ جواب میں مزمل ناءٹ رائیڈر نے گزشتہ میچ کی ناکامی کا خوب بدلہ لیا اور یہ ٹارگٹ مزمل کامونکی اور حسن پینڈا نے بغیرکسی نقصان کے ہی پورا کرکے میچ جتوادیا ۔ 

Makhlooq Ki Khushnudi K Liye Allah Ko Naraz Na Karo
Posted By IJunoon 
Posted On : Mar 13, 2018

Random Post

New Pages at Social Wall

Connect with us

Facebook

Twitter

Google +

RSSC

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں