special persons ignoring in dhq okara hospital 518

ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں خصوصی افراد کیساتھ تحقیرآمیز رویہ معمول بن گیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خصوصی افراد کیساتھ رویہ افسوسناک ہے،ایم ایس رائے نیاز اور ڈسپینسری عملہ خصوصی افراد کی تحقیر کرتے ہیں ،خصوصی افراد کو چیک اپ اور ادویات ترجیحی بنیادوں پر دستیاب ہونی چاہئیں ،ملک مظہرنواز نوناری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں خصوصی افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ اس طبقے کیساتھ حسن سلوک نہ صرف تمام محکموں کا اخلاقی فرض ہے جبکہ اس ہسپتال میں یہ عالم ہے یہاں خصوصی افراد کیلئے بنائے گئے کاوَنٹرکوموٹرسائیکل سٹینڈ بنا دیا گیا ہے اس بارے گفتگو کرتے ہوئے انجمن بحالی معذورا ں ضلع اوکاڑہ کے صدر ملک مظہرنواز نوناری نے کہا کہ ہسپتال کے ایم رائے نیاز کو اس مسئلہ بارے متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر ہربار ان کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے تمام محکموں کو خصوصی افراد کیساتھ ترجیحی سلوک کی ہداءت کی ہے مگر اس ہسپتال میں خصوصی افراد کیلئے علاج معالجہ تو دور کی بات اپنی عزت نفس کو بچانا بھی محال ہوگیا ہے جنہیں پرچی سے لے کر ڈسپینسری سے ادویات کے حصول تک مسلسل تحقیر آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ملک مظہر نواز نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اورسی ای او ہیلتھ اوکاڑہ نے اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس نہ لیا تو ہمارے پاس اپنے حق کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں