dpo okara athar ismaeel give price 374

ڈی پی اواوکاڑہ نےچند گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگانے والی پولیس ٹیم کیلئے نقدانعام کا اعلان کردیا

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں اند ھے قتل کو ٹریس آوٹ کرنا پولیس کی قابلیت اور پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری اور خدمت خلق کے جذبوں کا اظہا رہے ترجمان پولیس کے مطابق چار نومبر کو رکشہ ڈرائیور عارف نے اپنے ساتھی کے ہمراہ سمعیہ بی بی کو بانس کے کھیت میں لے جاکر قتل کر دیا ملزمان 60سالہ سمیعہ بی بی سے رقم بٹورنا چاہتے تھے سمعیہ بی بی جانوروں کے بیوپارکا کاروبار کرتی تھی جسکی وجہ سے ا س کے پاس رقم تھی ملزمان کو رقم کے لالچ نے اند ھا کر دیاجسکی وجہ سے یہ افسوس ناک واقع ہوا یہ واقعہ چار نومبر کو پیش آیا متوفیہ کے خاوندنے اپنے طور پر بیوی کی تلاش جاری رکھی جب ناکامی کے بعد تھانہ صدر رینالہ پہنچا اور اپنی بیوی کی گمشدگی کی اطلاع دی تو پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ایس پی رینالہ ضیاء الحق کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی اور ہدایت کی 24گھنٹے کے اندراندر تمام حقائق کو منظر عام پرلاکر ملزمان کو گرفتار کیاجائیں ڈی ایس پی رینالہ ضیاء الحق اور ایس ایچ او صدر رینالہ نے سائنسی بنیادوں پر اور تجربات کی روشنی میں چند گھنٹوں میں ہی ملزمان کو گرفتا ر کر لیا اوربانسوں کے کھیت سے نعش برآمد کر لی اندھا قتل ٹریس کرنے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ایس ڈی پی او رینالہ سرکل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.