police khidmat counter in DHQ okara 395

ڈی پی اواوکاڑہ نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرا وکاڑہ اطہرا سماعیل نے کہا ہے کہ پولیس نظام میں بہتری لانے کے ساتھ مظلوم کی داد رسی کو یقینی بنانے اور انصاف کی بر وقت فراہمی کے لیے جد ٹیکنالوجی کی مدد لینا نا گزیر ہے لڑائی جھگڑے کے واقعات یا کسی بھی حادثہ اور وارادت کی صورت میں زخمیوں کو تھانے لانے کے بجائے ہسپتال منتقل کر کے فوری طبی امداد کی فراہمی اور ڈاکٹ کا اجراء کمپیوٹرائزڈ کیے جانے سے کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ دیگر معاملات میں بھی آسانی ہوئی ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹ کے حصول کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس خدمت کاؤنٹر کے با ضابطہ افتتاح کے بعد کیا اس موقع پر ایس پی شاکر احمد شاہد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اکرام ،پی آر اود خالدمحمود ،علی اکبر اورا یم ایس ڈی ایچ کیو بھی موجود تھے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ ضلع میں پہلے کسی بھی لڑائی جھگڑے کے واقعہ کے بعد طبی امداد بہت مشکل مرحلہ تھا ہسپتال والے پولیس کے بغیر طبی امداد فراہم نہیں کرتے تھے اس دوران بر وقت علاج معالجہ نہ ہونے سے بعض اوقات قیمتی زندگیوں کا ضیاع بھی ہو جاتا تھا ڈی پی او اطہرا سماعیل نے کہا کہ کسی بھی وارادت یا حادثہ کے دوران زخمی ہونیو الوں کو بھی اب تھانے جانے کی ضرورت نہیں ہے اس مقصد کے لیے پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو میں ہی قائم کر دیا گیا ہے جہاں پولیس کا عملہ چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا دریں اثناء ڈی پی او اطہر اسماعیل نے عید میلا النبی کے جلوسوں کو مانیٹر کیااس دوران انہوں نے اوکاڑہ کے علاوہ دیپالپور ،حجرہ شاہ مقیم اور رینالہ خورد کا بھی وزٹ کیا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.