cafe teria opening ceremoney in dpo office okara 466

ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں‌کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیا گیا

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے آج دفتر پولیس میں کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیفے ٹیریا کا مقصد سستے داموں پولیس ملازمین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنا ہے ڈی پی او آفس میں موجود ملازمین دور درازعلاقوں سے آتے ہیں اسی طرح ضلع بھر سے پولیس ملازمین سرکاری امورکی انجام دہی کے لیے ڈی پی او آفس آتے ہیں ان کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیفے ٹیریا کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ یہاں مشروبات اور دیگر اشیاء خورد نوش معیار کے مطابق اور حفظان صحت کے اصولوں کے تحت میسر ہونی چاہیں گاہ بگا ہ یہاں سے نمونہ جات لے کر لبیارٹری سے ٹیسٹ کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت ہوئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے انچارج کیفے ٹیریا کو ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی کاخاص خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں