ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں شہداء گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے محسن ہیں جنہوں نے اپنے بیوی بچوں اور والدین کی پرواہ کیے بغیر قومی مفاد کو پیش نظررکھتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں اوراپنے کردار سے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرحد وں پر ہماری پاک فوج اور اندورن ملک پولیس فورس عوام کی حفاظت کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے گی انہوں نے کہاکہ آفس گیلری میں شہداء پولیس کی تصویر یں اور مختصرتعارف پولیس فورس اور عوام میں آگاہی پیدا کرے گااور یاد دلاتا رہیگا کہ پولیس اپنی عوام کے لیے کس طرح اپنی جانیں نچھاور کرتی رہی ہے ۔ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ڈی پی او اوکاڑہ نے شہداء کی یادگار گیلری کے حوالے سے کی گئی ایس پی انویسٹی گیشن کی کوششو ں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ڈی پی او آفس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
