dpo okara visits khidmat counter in DHQ okara 505

ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل نے ڈی ایچ کیو میں خدمت کاؤنٹر کا دورہ کیا

اوکاڑہ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہاہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے وژن کے مطابق پولیس خدمت کاؤ نٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مکمل فعال کر دیا گیا ہے پولیس خدمت کاؤ نٹرمیں تعینات عملہ کو آنے والے سائلین سے خوشی اسلوبی سے پیش آنے اور تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کسی قسم کی غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا را نہوں نے پولیس خدمت کاؤ نٹرکا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر محمد اکرام ، انسپکٹر انویسٹی گیشن ملک محمد تصور، ا یس ایچ او اے ڈویژن محمد سرور ، ندیم احمد اور علی اکبر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مظلوم کی دادرسی کو آسان سے آسان تر بنانے کے لیے کو شاں ہے اس حوالہ سے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس خدمت کاؤ نٹرکو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے پولیس خدمت کا ؤ نٹرمیں تعینات عملہ شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دے گا ڈاکٹ بنانے والے سائلین کو فوری طور پر ڈاکٹ جاری کیا جائے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.